جامعہ عمر

نارتھ ناظم آباد، کراچی

درس نظامی  |  شعبہ حفاظ  |  دارالافتاء

آج کی آیت مبارکہ
ہمارے شعبے

📚 درس نظامی

  • درجہ اعدادیہ اول تا دوم
  • درجہ اولیٰ تا سابعہ
  • دورہ حدیث (فراغت)
  • تخصص فی الفقہ
  • تفسیر، حدیث، فقہ، نحو و صرف

🕌 شعبہ حفاظ

  • حفاظ عربک
  • حفاظ انگلش
  • متقدم
  • الصف التمہیدی
  • صرف، نحو، عربی، انگلش لینگویج
دارالافتاء
⚖️
دینی مسائل کا شرعی حل

آپ کے روزمرہ شرعی مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں

تعارف

جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع ایک معروف دینی ادارہ ہے جو دینی تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی اسلامی تربیت کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔ ادارے میں درس نظامی اور شعبہ حفاظ کے ذریعے طلبہ کو اسلامی علوم سے روشناس کرایا جاتا ہے۔

شعبہ درس نظامی

درجہ اعدادیہ سے لے کر دورہ حدیث اور تخصص فی الفقہ تک مکمل نصاب۔ تفسیر، حدیث، اصول فقہ، فقہ، نحو و صرف اور دیگر علوم پڑھائے جاتے ہیں۔

شعبہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم

چار سالہ نصاب جس میں صرف، نحو، عربی، انگلش لینگویج کے ساتھ ساتھ طلبہ میں عربی اور انگریزی بولنے، سمجھنے اور لکھنے کی صلاحیت پیدا کی جاتی ہے۔

روزانہ قرآن و حدیث
مزید آیات

⚖️ دارالافتاء جامعہ عمر

آپ کے روزمرہ شرعی مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں

آن لائن داخلہ فارم
📌 فارم مکمل بھریں — ہمارا عملہ ۲۴ گھنٹے میں رابطہ کرے گا۔ داخلہ مفت ہے۔ درخواست واٹس ایپ پر بھی موصول ہوگی ان شاء اللہ۔
👤 طالب علم کی معلومات
📞 رابطہ کی معلومات
📚 تعلیمی معلومات
نتائج دیکھیں

اپنا نام یا والد کا نام لکھ کر نتیجہ تلاش کریں۔

امتحانی شیڈول
سہ ماہی
محرم الحرام
مکمل
ششماہی
ربیع الثانی
جاری
سالانہ
رجب المرجب
آئندہ
📰 مضامین و خبریں
لوڈ ہو رہا ہے...
💝 تعاون و ڈونیشن
صدقہ جاریہ
﴿ مَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ ۗ وَاللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَن يَشَاءُ ﴾
جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیاں اگیں، ہر بالی میں سو دانے ہوں، اور اللہ جس کے لیے چاہتا ہے اور زیادہ بڑھا دیتا ہے۔
سورۃ البقرۃ: ۲۶۱

جامعہ عمر ایک خالص غیر سرکاری، دینی و تعلیمی ادارہ ہے جو کسی سرکاری امداد یا مستقل ذریعۂ آمدن کے بغیر، یکسر اللہ تعالیٰ کے فضل اور اہلِ خیر حضرات کے تعاون سے چل رہا ہے — الحمد للہ!

اساتذۂ کرام و ملازمین کی تنخواہیں، مطبخ، بجلی، گیس، ادویات اور دیگر ضروریات پر سالانہ تقریباً تین کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کی کثرت اور کام کی وسعت کے پیشِ نظر تعمیر و توسیع کے اخراجات بھی وقتاً فوقتاً درپیش رہتے ہیں۔

جامعہ میں ہر مد کی رقم صرف اسی کے مصرف میں خرچ کی جاتی ہے۔ زکوٰۃ کی رقم صرف مستحق طلبہ پر صرف کی جاتی ہے، جبکہ تنخواہیں اور دیگر مصارف عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔ جامعہ کے محاسبہ شعبے میں آمد و خرچ کا باقاعدہ اندراج ہوتا ہے اور زکوٰۃ، صدقات و عطیات کی وصولی پر مستند رسید جاری کی جاتی ہے۔

علمِ دین کے یہ چراغ جلتے رہیں، دین کا یہ قافلہ رواں دواں رہے — اس کا دارومدار آپ جیسے اہلِ خیر کے تعاون پر ہے۔ جامعہ کے درج ذیل اکاؤنٹس میں زکوٰۃ، صدقات اور عطیات جمع کروائے جا سکتے ہیں:

🛡️
امانت و شفافیت
ہر مد کی رقم صرف اسی کے مصرف میں خرچ کی جاتی ہے
🧾
مستند رسید
زکوٰۃ، صدقات اور عطیات پر باقاعدہ رسید جاری کی جاتی ہے
📚
محاسبہ و ریکارڈ
آمد و خرچ کا مکمل اور منظم ریکارڈ محفوظ رکھا جاتا ہے
💚
زکوٰۃ کا صحیح مصرف
زکوٰۃ کی رقم صرف مستحق طلبہ پر صرف کی جاتی ہے

اللہ تعالیٰ ہمارے اور آپ کے نیک اعمال قبول فرمائے، آپ کے مال و اولاد میں برکت عطا فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے۔

آمین یا رب العالمین
رابطہ کریں
📍

پتہ

39-B بلاک R نزد شپ اونر کالج نارتھ ناظم آباد کراچی

📞

فون نمبر

‎+92-321-2217072

💬

واٹس ایپ

0348-3838929

🕐

اوقات

ہفتہ تا جمعہ — صبح 8 تا رات 10 بجے

پیغام بھیجیں
🔐 ایڈمن پینل — نتائج انٹری
📌 یہ صفحہ صرف ادارے کے عملے کے لیے ہے۔ یہاں طلبہ کے نتائج داخل کریں۔
📋 نتیجہ داخل کریں